رواں ماہ ملکی مجموعی برآمدات میں تقریباً 8 فیصد اضافہ ہوگیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ملک کی مجموعی برآمدات میں مارچ میں تقریباً 8 فیصد اضافہ ہوگیا۔دستاویزات کے مطابق مارچ میں برآمدات کا حجم 2 ارب 55 کروڑ ڈالر رہا جو گزشتہ سال کی نسبت 19 کروڑ زیادہ ہے جبکہ فروری کی نسبت برآمدات میں 1.08 فیصد کی کمی ہوئی ہے، فروری میں برآمدات 2 ارب 58 کروڑ ڈالر سے زائد تھیں۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مجموعی برآمدات میں 8.93 فیصد اضافہ ہوا ہے اور جولائی تا مارچ مجموعی برآمدات کا حجم تقریباً 23 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ سال اسی عرصے مجموعی برآمدات 21 ارب ڈالر تھیں۔

دوسری جانب مارچ میں درآمدات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور مجموعی درآمدات میں سالانہ 25.86 فیصد اضافہ ہوا۔

دستاویزات کے مطابق مارچ میں مجموعی درآمدات کا حجم 4 ارب 72 کروڑ ڈالر رہا جو گزشتہ سال مارچ میں 3 ارب 75 کروڑ ڈالر تھیں۔

اسی طرح فروری کے مقابلے میں مارچ میں مجموعی درآمدات میں 9.25 فیصد اضافہ ہوا ہے، فروری میں مجموعی درآمدات 4 ارب 32 کروڑ ڈالر تھیں ۔

رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں درآمدات میں 8.65 فیصد کمی ریکاڈ کی گئی ہے، دستاویزات کے مطابق اس مالی سال جولائی تا مارچ مجموعی درآمدات کا حجم تقریباً 40 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 43 ارب 72 کروڑ ڈالر تھیں۔

دستاویزات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں تجارتی خسارے میں 24.94 فیصد کمی ہوئی ہے، جولائی تا مارچ تجارتی خسارہ 17 ارب ڈالر ریکارڈ ہوا ہے جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 22 ارب 68 کروڑ ڈالر تھا۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر