اسرائیلی پارلیمنٹ نے الجزیرہ ٹی وی پر پابندی کا قانون منظورکرلیا

تل ابیب(نیشنل ٹائمز)اسرائیلی پارلیمنٹ نے قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ ٹی وی کو اسرائیل میں بند کرنےکا قانون منظورکرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ نے ایک قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت حکومت سکیورٹی صورتحال کے تحت غیر ملکی نشریاتی اداروں کو بند کرنےکا اختیار رکھتی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پوسٹ میں اعلان کیا کہ الجزیرہ اب اسرائیل میں نشر نہیں کیا جائےگا، نئے قانون کے مطابق فوری کارروائی ہوگی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم طویل عرصے سے اسرائیل مخالف ہونےکا الزام لگاتے ہوئے الجزیرہ کی نشریات بند کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں کے دوران الجزیرہ کے متعدد صحافی اور ان کے اہلخانہ شہید ہوچکے ہیں۔

گزشتہ سال 25 اکتوبر کو ایک فضائی حملے میں غزہ کے بیورو چیف کی اہلیہ، بیٹا، بیٹی، پوتا اور 8 دیگر رشتہ دار شہید ہوگئے تھے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت
اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا بارے حکومتی فیصلوں کی حمایت
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر