قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سنی اتحاد کونسل کے 88 ایم این ایز کو آزاد ڈکلیئر کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سنی اتحاد کونسل کو پارلیمانی پارٹی ماننے سے انکار، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سنی اتحاد کونسل کے 88 ایم این ایز کو آزاد ڈکلیئر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد اراکین قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے باوجود سنی اتحاد کونسل کو پارلیمانی پارٹی ماننے سے انکار کرتے ہوئے پیر کے روز تحریک انصاف کے 88 اراکین قومی اسمبلی کو آزاد ڈکلیئر کر دیا۔
دوسری جانب قومی اسمبلی کے اجلاس میں قومی اسمبلی کے نو منتخب مزید 9 اراکین نے حلف اٹھا لیا۔ حلف اٹھانے کے دوران تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اراکین احتجاج کرتے رہے اور سپیکر قومی اسمبلی کے ڈائس کا گھیراؤ کر لیا اور نعرے بازی کرتے رہیقومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔

اجلاس کی کارروائی شروع ہوتے ہی عمران خان زندہ باد کے نعرے اور اس کے بعد مینڈیٹ چور کے نعرے لگائے گئے تاہم عبدالرحمن کانجوسمیت مخصوص نشستوں کے خواتین سمیت 9 ارکان نے حلف اٹھایا تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں نے سپیکر ڈائس کے سامنے کھڑے ہوکر احتجاج کیا اورووٹ چور مینڈیٹ چور ،رہا کرو رہاکر عمران خان کو رہاکرو تحفظ دو تحفظ دو ججوں کو تحفظ دو کے نعرے لگائے۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر