غزہ کے اسپتال کی نئی ناکہ بندی کے بعد 21 مریضوں کی موت: ڈبلو ایچ او

غزہ(نیشنل ٹائمز)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے اتوار کے روز بتایا کہ غزہ کے سب سے بڑے اسپتال الشفا پر 18 مارچ کو دوسری بار اسرائیلی فوج کے چھاپے کے بعد سے اب تک اکیس مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے الشفا کے اندر موجود ہیلتھ ورکے حوالے سے سوشل میڈیا نیٹ ورک ایکس پر لکھا کہ “اسپتال کے ارد گرد جھڑپیں جاری ہیں”۔

100 سے زائد مریض، جن میں چار بچے اور 28 حساس مریض شامل ہیں، اسپتال کے اندر پھنسے ہوئے تھے، جن کی نگہداشت کے ضروری وسائل نہیں تھے۔ ٹیڈروس نے کہا کہ “بہت سے لوگوں کے زخموں میں انفیکشن ہے اور وہ پانی کی کمی کا شکار ہورہے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ وہ دہشت گردی کو ناکام بنانے کے لیے الشفاء اسپتال میں کارروائیاں جاری رکھے ہوئی ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے اسپتال کی بگڑتی ہوئی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی ناقص صفائی اور پانی کی کمی کی وجہ سے متعدی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ”کھانا انتہائی محدود ہے- یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ممکنہ طور پر جان لیوا صورتحال ہے جن کی حالت بگڑ رہی ہے،”۔اقوام متحدہ کے ادارہ صحت نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ رسائی اور انسانی ہمدردی کی راہداری کو آسان بنائے، تاکہ وہ مریضوں کو منتقل کر سکے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر