پوری جرأت کے ساتھ تحریک کا اعلان کیا، اب فیصلے عوامی اسمبلیوں میں ہونگے، مولانا فضل الرحمٰن

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز )جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پوری جرأت کے ساتھ تحریک کا اعلان کیا ،اب فیصلے عوامی اسمبلیوں میں ہونگے۔
مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 2 اپریل کو خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن میں جماعتی پالیسی کے مطابق ووٹ ڈالیں گے۔ غزہ میں مظالم کے خلاف جے یو آئی نے تمام مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ کر آواز بلند کی۔ اس پر عالمی قوتیں ہمارے خلاف متحرک ہوئیں، حالیہ انتخابات میں ہمارا راستہ روکا گیا، ہم نے پوری جرأت کے ساتھ عوامی تحریک کا اعلان کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جوش و جذبے کے ساتھ ہم میدان میں اتریں گے، اگر فیصلے ایوانوں میں نہیں ہونے دیے جا رہے تو ہم عوامی اسمبلیوں میں آواز اٹھائیں گے۔
ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ ، عید تک کتنی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائیگی ؟ جانیے
واضح رہے کہ سینیٹ کی 48 خالی نشستوں میں سے 18 پر امیدوار بلامقابلہ منتخب کر لئے گئے جبکہ باقی 30 نشستوں پر انتخاب 2اپریل کو ہو گا۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر