لاہور(نیشنل ٹائمز)نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے ریکٹر اعجاز منیر کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔عدالت نے درخواست باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرلی۔عدالت نے وفاقی حکومت اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سے کل جواب طلب کرلیا۔جسٹس انوار حسین نے دائر درخواست پر سماعت کی۔ وکلاء فرید عادل اور آصف اصغر نے دلائل دیئے۔ درخواست گزار نے موقف پیش کیا کہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ و بورڈ ممبر اعجاز منیر نے خود کو ہی ریکٹر نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی منتخب کرلیا۔نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کا ریکٹر تعینات کرنے کے قوائد غلط ہیں۔درخواست گزار نےاستدعا کی کہ عدالت نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے ریکٹر کی تعیناتی کو کالعدم قرار دے۔
نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے ریکٹر اعجاز منیر کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی



