لاہور(نیشنل ٹائمز)لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے درخواست پر چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق کو نوٹس جاری کر دیئے جسٹس شاہد وحید نے خاتون حنا اقبال کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ہائیکورٹ نے چیئرمین ٹیوٹا کو درخواست گزار کا معاملہ قانون کے مطابق حل کرنے کا حکم دیا، چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق نے عدالتی حکم کے باوجود کارروائی نہیں کی، چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق کا عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنا توہین عدالت ہے،درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مزید کہا کہ عدالت چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق کو عدالت میں طلب کرے، عدالت چیئرمین ٹیوٹا کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔
چیئرمین ٹیوٹا کیخلاف خاتون نے لاہور ہائیکورٹ میں دی درخواست



