بلغاریہ اور رومانیہ یورپ کے ویزہ فری زون میں شامل

بوکاریسٹ(نیشنل ٹائمز) مشرقی یورپ کے ممالک بلغاریہ اور رومانیہ 13 برس کے انتظار کے بعد اتوار کو ’شینگن ایریا‘ میں شامل ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کے شہری اب بغیر کسی جانچ پڑتال کے آزادانہ طور پر فضائی اور سمندری سفر کر سکتے ہیں۔
آسٹریا کے ویٹو کی وجہ سے یہ نیا سٹیٹس زمینی راستوں پر لاگو نہیں ہوتا، کیونکہ آسٹریا کو پناہ کی تلاش میں آنے والوں کی ممکنہ آمد پر تشویش ہے۔
اس جزوی رکنیت کے باوجود دونوں ممالک کی فضائی اور سمندری سرحدوں پر سے کنٹرول ہٹانا اہم علامتی اہمیت کا حامل ہے۔
خارجہ امور کے تجزیہ کار سٹیفن پوپیسکو کے مطابق شینگن میں داخلہ بلغاریہ اور رومانیہ کے لیے ایک ’اہم سنگ میل‘ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’کسی بھی رومانئی کے شہری کو جسے دوسرے یورپی شہریوں کی نسبت الگ قطار میں لگنا پڑتا، محسوس ہوتا کہ اس کے ساتھ مختلف سلوک کیا جا رہا ہے۔
فرانس میں مقیم بلغاریہ کے ایک 35 سالہ مارکیٹنگ ایگزیکٹو، ایوان پیٹروف کے مطابق وہ کم دباؤ والے سفر کے بارے میں پُرجوش ہیں اور وہ وقت بچانے میں کامیاب ہوں گے۔
یورپی یونین کی سربراہ ارسولا وان ڈیر لیین نے سنیچر کو ایک بیان میں کہا کہ یہ دونوں ممالک کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے، اور شینگن ایریا کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے، جو دنیا میں آزادانہ نقل و حرکت کا سب سے بڑا علاقہ ہے۔بلغاریہ اور رومانیہ کی اتوار کو شمولیت کے ساتھ، شینگن زون 29 ممبران پر مشتمل ہو گا۔رومانیہ کی حکومت نے کہا کہ شینگن قوانین چار سمندری بندرگاہوں اور 17 ہوائی اڈوں پر لاگو ہوں گے۔بلغاریہ اور رومانیہ اس برس کے آخر تک شینگن میں مکمل طور پر ضم ہونے کے لیے پرامید ہیں۔
رومانیہ اور بلغاریہ کے بعد یورپی یورنین میں شامل ہونے والا ملک کروشیا ان دونوں سے پہلے ہی سنہ 2027 میں شینگن کا 27 واں رکن بن گیا تھا۔
سنہ 1985 میں بنایا گیا ’شینگن ایریا‘ 40 کروڑ سے زائد لوگوں کو داخلی سرحدی کنٹرول کے بغیر آزادانہ طور پر سفر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت
اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا بارے حکومتی فیصلوں کی حمایت
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر