صدر مملکت اور وزیراعظم سمیت اہم حکومتی شخصیات کی ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایسٹر کے موقع پر مسیح برادری کو مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ ایسٹر کا تیوہار امید، محبت اور خوشحالی کا پیغام لاتا ہے، مسیحی برادری پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے، ہمارے مسیحی بھائیوں اور بہنوں نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ آج ہم پاکستان کی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو سراہتے ہیں، آئین پاکستان تمام اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے، اقلیتوں کو مذہبی آزادی سمیت تمام بنیادی سیاسی، سماجی اور معاشی حقوق حاصل ہیں، پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور اُن کی خوش حالی کے اقدامات کے لیے پرعزم ہے۔ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے اقلیتوں سمیت پوری قوم کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

مسیحی برادری کو پُرامن ایسٹر کی مبارکباد، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہباز شریف نے ایسٹر 2024 کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں ایسٹر کے تیوہار پر پاکستان اور دنیا بھر کی مسیحی برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ایسٹر کا دن ہمیں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے پیار، رواداری اور عفو و درگزر کے پیغام پر غور کرنے اور اس کو اپنانے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے۔ انہی اقدار کو اپناتے ہوئے ہم آج کی تنازعات سے بھری اس دنیا کو امن و آشتی کا گہوارہ بنا سکے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس پرمسرت موقع پر میں پاکستان کے قیام اور اس کی سماجی و اقتصادی ترقی کی جدوجہد میں اپنی مسیحی برادری کے کلیدی کردار پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ پاکستان کی ترقی اور استحکام میں اپنا فعال کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا ہمیں فخر ہے کہ پاکستان مختلف عقائد اور ثقافتوں کا خوبصورت امتزاج ہے۔ آئیں ہم ایک روادار اور مربوط معاشرے کی تعمیر کے لیے متحد ہو کر کام کریں۔ آئیں ہم مل کر ان ملک دشمن قوتوں کو شکست دیں جو ہمارے معاشرے کے تانے بانے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج کے دن ایک بار پھر سے ہم اپنی تمام اقلیتوں کی سماجی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ ہماری تمام مسیحی برادری کو پُرامن ایسٹر کی مبارکباد، پاکستان پائندہ باد۔

اقلیتوں کی طرف اٹھنے والی ہر بری نظر کو آہنی ہاتھوں سے روکوں گی، وزیراعلیٰ مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتی ہوں، مسیحی برداری کی ایسٹر کی خوشیوں میں شریک ہونے آئی ہوں۔ نوازشریف کی طرف سے مسیحی برداری کو ہیپی ایسٹر کہتی ہوں۔ اقلیتوں کی طرف اٹھنے والی ہر بری نظر کو میں آہنی ہاتھوں سے روکوں گی، ہم کسی بھی تفریق کے بغیر پاکستانی ہیں۔

شیخوپورہ میں ایسٹر کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ جس محبت اور شفقت سے آپ نے استقبال کیا بہت شکریہ، آج جتنی خوشی ہو رہی ہے لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی، ایسٹر کے موقع پر مسیحی بہن بھائیوں سے مل کر خوشی ہوئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مریم آباد سے گزرتی تھی تو دل کرتا تھا یہاں آکر دیکھوں، آج مجھے یہاں آکر بہت خوشی محسوس ہوئی، ہم نیب پیشی کے لیے یہاں سے گزرتے تھے۔ میرا خواب ہے پاکستان ایسا ملک ہو جہاں سب مل کر رہیں، مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر کوئی کسی کو تکلیف نہ پہنچائے۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ نہیں کہہ سکتی کہ سب کچھ بہتر اور اچھا ہوگیا ہے، ہم کسی بھی تفریق کے بغیر سب پاکستانی ہیں۔ مسیحی برادری کو ایسٹر کی بہت بہت مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ آج آپ کی خوشیوں میں شریک ہونے آئی ہوں۔

ملکی سلامتی و بقا میں مسیحی برادری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہم مسیحی برادری کے مقروض ہیں، پاکستان بنانے میں کرسچن برادری کا اہم کردار ہے، مسیحی برادری نے قیام پاکستان کے لیے بے شمار قربانیاں دیں، ملکی سلامتی و بقا میں مسیحی برادری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ایسٹر کے تیوہار پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

لاہور میں ایسٹر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایسٹر پر امن اور ہم آہنگی کا پیغام دینا ہے، ہمیں اختلافات دور کرنا ہوں گے، ہم امن اور فلاح وبہبود کے لیے کام کریں گے، خوف کے سائے دور ہوں گے۔ ہم سب ملکر پاکستان کی سلامتی کے لیے دن رات ایک کریں گے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ میں 70 ہزار کرسچن ووٹرز کا نمائندہ بن کر اسمبلی میں آیا ہوں، ہماری ذمہ داری ہے کہ آپ کے حقوق کا تحفظ کریں، ہم مل کر پاکستان کی خدمت کریں گے۔ مسیحی برادری نے بہت عزت اور تکریم دی۔ قیام پاکستان میں مسیحی برادری کا اہم کردار ہے۔ مسیحی برادری کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے، پاکستان کے آئین میں سب کے حقوق برابر ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ ہم نے اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دے کر معاشرے سے نفرتوں کا خاتمہ کرنا ہے، ہم مسیحی برادری کے ساتھ مل کر ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کریں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر