وزیرستان (نیشنل ٹائمز) سابق قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی چیک پوسٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں ہونے والے دھماکے میں 26 سالہ لانس نائیک وقاص احمد شہید ہوئے ہیں۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، بہادر جوانوں کی قربانیوں سے ہمارا عزم مزید مضبوط ہورہا ہے۔
فوجی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ، ایک جوان شہید



