غزہ میں جنگ فوری بند کی جائے، اسرائیل کے ہزاروں عرب شہریوں کا ریلی میں مطالبہ

تل ابیب(نیشنل ٹائمز)اسرائیل میں رہنے والے عربوں نے ہزاروں کی تعداد میں جمعہ کے روز اپنی سرزمین سے اظہار وفاداری کے طور پر یوم ارض منایا ۔ اس موقع پر ایک بڑی ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔ جس کے شرکاء نے غزہ میں جاری جنگ کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ یوم ارض 1976 میں ہونے والے قبضوں کے خلاف احتجاج پر کریک ڈاؤن کی یاد منانے کا بھی ذریعہ ہے۔

غزہ میں فوری طور پر جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کرنے والوں کی قیادت اسرائیلی پارلیمان میں موجود اسرائیلی عرب ارکان پارلیمنٹ نے کی ۔ احتجاجی ریلی شمالی اسرائیل کے قصبے دیر حنا سے گذری۔ مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں ایسے کتبے اور بینرز تھے جن میں جنگ بندی کے مطالبات درج تھے۔

واضح رہے اسرائیل میں عربوں کی آبادی 21 فیصد ہے۔ ان میں وہ عرب اور فلسطینی شہری ہیں جن کے آباو اجداد 1948 میں اپنے آبائی گھروں سے نقل مکانی پر مجبور ہونے سے بچ گئے تھے۔ علاوہ ازیں عرب یہودیوں کی بھی ایک چھوٹی تعداد ان عربوں میں شامل ہے۔ یہ یہودی بھی جنگ مخالف ریلی میں شریک ہوئے اور جنگ ختم کرنے کے مطالبے کا حصہ بنے۔

مظاہرین کا موقف ہے کہ 48 سال گذرنے کے بعد بھی ہلاکتیں کرنے والی مشین بروئے کار ہے۔ ہماری شناخت کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی اور زمین پر قبضے کی مہم بھی جاری ہے۔ اسرائیلی عربوں میں بے روزگاری کی شرح بھی بہت زیادہ ہے۔ اس طرح عرب علاقوں میں غربت اور جرائم کی سطح بھی کافی اوپر ہے۔

عرب کمیونٹی کے رہنما محمد برکہ نے کہا ‘ عرب شہریوں کو آج بھی بے گھری اور مظالم کا سامنا ہے۔ غزہ میں ت آتش و بارود کی بارش سے جلنے والے انسانی جسم اور انسانی گوشت ہمارا ہے۔ مرنے والی مائیں اور بیٹیاں ہماری ہیں۔ ہم فلسطینی سرزمین پر جاری اس نسل کشی کی مذمت کرتے ہیں۔

خیال رہے غزہ کی اس جنگ میں اب تک 32705 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ 75 ہزار سے زائد زخمی ہیں جبکہ بے گھروں کی تعداد لاکھوں میں ہیں۔ ریلی میں شریک 33 سالہ یہودی عرب کارکن ایال نے کہا ‘ وہ عرب مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی میں شریک ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ غزہ میں قتل عام بند کیا جائے، جنگ ختم کی جائے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ
کراچی: رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، ایک بچہ جاں بحق
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر