موسمیاتی تبدیلی سے مقابلہ کرنے کے لیے ایک جامع اور مؤثر لائحہ عمل تشکیل دینے کی ضرورت ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے مقابلہ کرنے کے لیے ایک جامع اور مؤثر لائحہ عمل تشکیل دینے کی ضرورت ہے،موسمیاتی تبدیلی ایک انتہائی اہم مسئلہ ہے۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت موسمیاتی تبدیلی کے امور کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیراعظم کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بنائی گئی پالیسیوں اور منصوبوں کی حالیہ پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک انتہائی اہم مسئلہ ہے،پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے اور ماحولیاتی تباہی میں سب سے کم حصہ رکھنے والے ممالک میں شامل ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے مقابلہ کرنے کے لیے ایک جامع اور مؤثر لائحہ عمل تشکیل دینے کی ضرورت ہے،ماحولیاتی تبدیلی زراعت، توانائی، پانی، انفراسٹرکچر اور کئی دیگر شعبوں کے ساتھ منسلک ہے۔

وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے مسائل کی نشاندہی اور ان سے نمٹنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ، متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران اور شعبہ ماحولیاتی تبدیلی کے ماہرین شامل تھے۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر