چین کی ماحول دوست ترقی ہر سال 100کھرب یوآن کی مارکیٹ کو فروغ دے گی: ژاؤ لیجی

بوآؤ، ہائی نان (شِنہوا) چین کے اعلیٰ قانون سازژاؤ لیجی نے کہا ہے کہ چین کی ماحول دوست اور کم کاربن کے اخراج پر مبنی ترقی سے اقتصادی ترقی میں زبردست اضافہ ہوگا اورسرمایہ کاری اور کھپت کے لیے ہر سال 100 کھرب یوآن (تقریباً 140 کھرب ڈالر) کی مارکیٹ کو فروغ ملے گا۔نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لیجی نے جمعرات کو بوآؤ فورم برائے ایشیا کی سالانہ کانفرنس 2024 کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ چین ماحول دوست ترقی پر عمل پیرا رہے گا اور ماحول دوست توانائی چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی کی وضاحتی خصوصیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب دنیا کی لگ بھگ نصف فوٹوولٹک بجلی پیداوار کی صلاحیت چین میں ہے جبکہ اس کے علاوہ دنیا کی نصف سے زیادہ نئی توانائی کی گاڑیاں چین میں چلتی ہیں اور نئے جنگلات والے علاقوں میں دنیا کی ترقی کا ایک چوتھائی حصہ چین کا ہے۔ژاؤ نے کہا کہ ہم ماحول دوست اور کم کاربن والی اقتصادی اور سماجی ترقی کو فروغ دینے کے لیے کوششیں تیز کر رہے ہیں اور 2030 تک کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں خاطر خواہ کمی لانے اور2060 تک کاربن کے مکمل خاتمےکے لیے کوششیں کریں گے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر