وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، شاہ محمود قریشی کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی اور وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان نے تھانہ کورال میں درج مقدمہ کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور اور شاہ محمود قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے جبکہ فیصل جاوید خان اور علی نواز اعوان کو بری کردیا گیا۔ان پر پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ پر درج مقدمات تھے ۔عدالت نے طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی پر شاہ محمود قریشی اور علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔ عدالت نے فیصل جاوید خان اور علی نواز اعوان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا۔ عدالت نے کیس کو 20 مئی کو دوبارہ سماعت کیلیئے مقرر کردیا۔بانی پی ٹی آئی کو عدالت پہلے ہی حقیقی آزادی مارچ کے اس کیس سے بری کر چکی ہے۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر