شمالی غزہ میں قحط کے خطرے کو امریکہ نے بھی تسلیم کرلیا

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی دفتر خارجہ کے ایک سینیئر عہدیدار نے غزہ میں اسرائیلی جنگ اور مسلسل بمباری کے نتیجے میں غزہ کے شہریوں کے قحط میں چلے جانے کی توقع ظاہر کی ہے۔ اس عہدیدار نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ شمالی غزہ میں قحط کا خطرہ موجود ہے۔

امریکی عہدیدار کا یہ اعتراف اقوام متحدہ کے کئی ہفتوں سے سامنے آنے والی رپورٹوں اور بیانات کے بعد سامنے آیا ہے۔ جن میں مسلسل کہا جا رہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جنگ اور ناکہ بندیوں کے باعث قحط کا شدید خطرہ ہے۔ اب گزشتہ روز اقوام متحدہ نے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ غزہ میں قحط شروع ہو گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اب تک غزہ کے 18 فلسطینی بھوک اور پیاس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

دفتر خارجہ کے عہدیدار نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے ‘روئٹرز’ سے بات کرتے ہوئے کہا ہے ‘ہم بڑے اعتماد سے کہہ سکتے ہیں غزہ و جنوبی غزہ میں قحط موجود ہے۔ اب شمالی غزہ میں بھی قحط کا خطرہ ہے۔ خوراک اور امدادی سامان کی ترسیل کو شمالی غزہ کی طرف منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔’

دفتر خارجہ کے عہدیدار نے مزید کہا ‘200 ٹرک جنوبی و وسطی غزہ میں امداد فراہم کر رہے ہیں۔ یہ پچھلے ماہ کے مقابلے میں زیادہ امداد ہے۔ غزہ کے فلسطینیوں کی زندگیوں کے لیے امدادی سامان کی صورت میں انہیں کم سے کم کھانے کی سطح تک لانا اہم ہے۔ تاکہ وہ مرنے سے بچ جائیں۔ یہاں ہر عمر کے لوگوں کی غذائی ضرورت کو پورا کرنا نہایت ضروری ہے۔ نوزائیدہ بچے بھی غذائی قلت کا شکار ہیں۔ اس کے لیے امدادی سامان میں اضافہ کرنا ہوگا۔’

رفح پر اسرائیلی حملے کے بارے میں بات کرتے ہوئے امریکی عہدیدار کا کہنا ہے جوبائیڈن انتظامیہ نے اعتراضات اسرائیل تک پہنچا دیے ہیں۔ رفح میں 23 لاکھ بےگھر فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں۔ حماس کے خاتمے کے لیے اسرائیل متبادل آپشنز اپنا سکتا ہے۔’

جمعرات کے روز امریکہ کے فوجی جنرل نے کہا ہے ‘اسرائیل کے رفح پر حملے کے منصوبے کو ہم نے دیکھ لیا ہے۔ اس منصوبے کی حمایت سے پہلے اس کی مزید تفصیلات دیکھی جائیں گی۔’ خیال رہے امریکہ غزہ میں اسرائیلی جنگ کا سب سے بڑا حامی اور سہولت کار ہے۔ جیسا کہ ‘واشنگٹن پوسٹ’ نے اپنی تازہ رپورٹ میں بھی اسرائیل کو اسلحہ فراہمی کی امریکی منظوری کا ذکر کیا ہے۔

اسرائیل نے اقوام متحدہ کی غزہ میں قحط سے متعلق جاری کردہ رپورٹ پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے ذرائع قابل اعتراض ہیں اور کئی غلطیاں ہیں۔ خیال رہے اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے فلسطینیوں کی نصف آبادی قحط کا شکار ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ
کراچی: رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، ایک بچہ جاں بحق
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر