لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو 3 سال کیلئے چیئرمین نادرا تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی تعیناتی تاحکم ثانی کی تھی جس کے بعد اب وفاقی حکومت نے ان کی تین سال کیلئے تعیناتی کی منظوری دی ہے، جس کے لیے پہلے حاضرسروس افسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کیلئے متعلقہ رول شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔
ذرائع نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے وزارت داخلہ کی سمری منظور کی، متعلقہ رولز کے تحت نگران دورکی تعیناتی کی منتخب وفاقی حکومت سے توثیق کی ضرورت تھی، الیکشن ایکٹ کے سیکشن 230 کے تحت اسی عرصے کی تعیناتی قلیل مدتی تصورہوتی ہے جب کہ وفاقی کابینہ نے نادرا رولز 2020ء میں رول 7 اے شامل کرنے کی منظوری دی، رول7 اے کے تحت کسی بھی حاضر سروس افسر کو قومی مفاد میں چیئرمین نادرا تعینات کیا جاسکتا ہے لیکن اس کے لیے شرط یہ ہوگی کہ حاضر سروس افسر کا عہدہ گریڈ 21 سےکم نہ ہو۔

بتایا جارہا ہے کہ محمد منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی 2 اکتوبر 2023 کو ہوئی تھی، لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر جی ایچ کیو میں آئی جی کمیونیکیشن اینڈ آئی ٹی تعینات ہیں، لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر نے جیو گرافک انفارمیشن سسٹمز اور ریموٹ سینسنگ میں ایم ایس کیا، انہیں تیز رفتار جغرافیائی ڈیٹا تخلیق سے متعلق مقالے پر صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
علاوہ ازیں لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر نے این ڈی یو واشنگٹن سے نیشنل ریسورس اسٹریٹیجی میں ایم ایس کیا اور وہ نسٹ اسلام آباد میں ریموٹ سینسنگ میں پی ایچ ڈی کے امیدوار ہیں، لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر آئی ٹی اور جی آئی ایس کے مختلف پہلوؤں سے متعلق کریڈٹ کیلئے متعدد تحقیقی اشاعتیں کیں، وہ میجر جنرل کی حیثیت سے ڈی جی کمانڈ، کنٹرول، کمیونیکیشن رہے، لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر انسپکٹر جنرل کمیونیکیشن اینڈ آئی ٹی رہے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر