غزہ جنگ، شجاعیہ پر بمباری میں 11 فلسطینی پولیس اہلکار جاں بحق

غزہ (نیشنل ٹائمز) اسرائیلی فورسز نے غزہ کے علاقے شجاعیہ میں 11 فلسطینی پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔ غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے اعلان کیا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے مشرق میں واقع شجائیہ محلے میں دو حملوں میں فلسطینی پولیس ارکان سمیت 17 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

العربیہ میڈیا آفس نے ایک بیان شائع کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے امدادی سکیورٹی پولیس پر بمباری کی جو شجاعیہ سپورٹس کلب میں انسانی ہمدردی کے کام کا حصہ تھی۔ اس کے نتیجے میں 10 پولیس افسران اور شہری ہلاک ہوئے۔ ان میں ایک فلسطینی خاتون بھی شامل ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ شجاعیہ محلے میں ایک اور واقعے میں اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی پولیس افسر کو اس کے خاندان کے افراد کے ساتھ سنافور گول چکر پر فنا کے گھاٹ اتار دیا۔ اس حملے میں راہگیروں سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے۔

بیان میں امریکی انتظامیہ، عالمی برادری اور اسرائیل کو “پولیس فورسز اور عام شہریوں، بچوں اور خواتین کو امداد فراہم کرنے والوں کے خلاف جاری جرائم کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 20 افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی طیاروں نے شہر کے مشرق میں صلاح الدین سٹریٹ پر ایک گاڑی پر بمباری کی جس میں پانچ بچوں اور دو خواتین سمیت آٹھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

غزہ شہر کے مغرب میں شفاء میڈیکل کمپلیکس کے مشرق میں واقع الوحدہ سٹریٹ پر ایک مکان پر طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں دس فلسطینی شہید ہوگئے۔ فلسطینی حکام نے بتایا کہ 175 دن کے دوران اسرائیلی فوج نے 32623 فلسطینیوں کو شہید اور 750925 کو زخمی کر دیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر