پی ٹی آئی کور کمیٹی ارکان نے سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم غلط قرار دیدی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں کمیٹی کے ارکان نے سینیٹ ٹکٹوں میں مشاورت نہ کرنے کا الزام لگا دیا۔کورکمیٹی کے متعدد ارکان نے الزام  عائد کیا ہے کہ سینیٹ کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم غلط کی گئی ہے، بتایا جائے کس نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ ٹکٹ فائنل کیے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سینیٹ اور ضمنی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر وضاحتیں دیتے رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کورکمیٹی میں سوال کیا گیا کہ جو نام بانی پی ٹی آئی کو دیے ان پر پارٹی تنظیم سے مشاورت نہیں ہوئی جس پر چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہرعلی نے وضاحتیں دیں کہ سینیٹ ٹکٹ بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سے جاری ہوئے۔ 
اس کے علاوہ کور کمیٹی اجلاس میں افضل ڈھانڈلہ کو ٹکٹ جاری کرنے پر سوال اٹھایا گیا، جس پر بیرسٹر گوہر اور سینیئر عہدیداروں نے وضاحت دی کہ افضل ڈھانڈلہ کو ٹکٹ بانی پی ٹی آئی نے جاری کیا تاہم  پارٹی ورکرز اور رہنماؤں کے احتجاج کے باعث ان کا ٹکٹ واپس لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کے اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں درخواستیں فکس نہ ہونے پر لطیف کھوسہ سے وضاحت مانگی گئی۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر