اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا اہم اجلاس، اسلام آباد میں لگایا گیا پراپرٹی ٹیکس مسترد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام وفاقی دار الحکومت میں پراپرٹی ٹیکس میں بے تحاشہ اضافے کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز کا اجلاس ہوا۔

اجلاس کی صدارت صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری نے کی۔تمام سٹیک ہولڈرز نے میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس میں حال ہی میں لگائے گئے بے تحاشہ اضافے کو متفقہ طور پر مسترد کر دیا ۔اجلاس میں دارالحکومت کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں شرکاء نے اس موقف کا اظہار کیا کہ مقامی حکومت کی غیر موجودگی میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے پاس کوئی اخلاقی بنیاد یا اختیار نہیں ہے کہ وہ نئے ٹیکسوں کو بڑھانے یا نافذ کر ے اور اس حوالے سے طویل المدتی پالیسی فیصلے کرے۔

شرکا کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل ایم سی آئی نے پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ کیا تھا اور چیمبر نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ایم سی آئی کا عبوری سیٹ اپ ٹیکس نہیں لگا سکتا اور ایسے پالیسی فیصلے صرف مقامی لوگوں کے منتخب نمائندے ہی لے سکتے ہیں۔ متفقہ طور پر یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اگر یہ غیر منطقی اور غیر معقول ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو پرامن احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا اور فیصلہ واپس لینے کے لیے توہین عدالت کی درخواستیں بھی دائر کی جائیں گی۔ شرکاء نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ دارالحکومت کے منتخب نمائندوں سے رابطہ کیا جائے اور ان سے کہا جائے کہ وہ آگے آئیں اور ان انتہائی قابل اعتراض ٹیکسوں کے نفاذ کو روکنے میں مدد کریں۔

یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایم سی آئی کے اس غیر انسانی اقدام کی مخالفت کے لیے مختلف کمیٹیاں بنائی جائیں گی اور تمام دستیاب چینلز کا استعمال کیا جائے گا۔اجلاس میں چیئر مین فائونڈر گروپ خالد اقبال ملک، ملک زبیر احمد، اعجاز عباسی، اجمل بلوچ، کاشف چوہدری، سردار طارق، اسد عزیز، شہزاد شبیر عباسی، ضحی قریشی، خالد چوہدری، طاہر عباسی اور راجہ حسن اختر نے سمیت دیگر نے شرکت کی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب
سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی پاک فوج کا ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت
بیوروکریٹس ہی اصل اور مستقل حکمران، کسی نے احتساب نہیں کیا: خواجہ آصف
صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس
دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، آسام، ناگالینڈ، منی پور میں بھی بھارت کا بائیکاٹ
تعمیراتی شعبے کی ترقی کیلئے ڈویلپمنٹ بورڈ اور الگ بینک بنانے کی تجویز
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر