وزیر اعظم شہباز شریف کو امریکی صدر کا خط، نو منتخب حکومت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) امریکی صدر جوبائیڈن نے نومنتخب پاکستانی وزیراعظم میاں شہباز شریف کو ایک خط تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمناں کا اظہارکرتے ہوئے اہم چیلینجز میں پاکستان کے ساتھ مل کر چلنے کا عندیہ دیا ہے۔ اس خط سے تحریک انصاف کی امیدوں کو سخت دھچکا لگا ہے جو امریکہ سے توقع کر رہے تھے اور اس کے لئے کوششیں بھی کر رہے تھے کہ امریکہ پاکستان کی نومنتخب حکومت کے ساتھ تعاون نہ کرے کیونکہ موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے۔
وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد امریکی صدر کا یہ پہلا خط ہے، خط کے متن میں امریکی صدر نے کہا اہم چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔خط میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان شراکت داری دنیا اور ہمارے عوام کی سلامتی یقینی بنانے میں نہایت اہم ہے، امریکا پاکستان گرین الائنس فریم ورک سے ماحولیاتی بہتری کے لئے ہم اپنے اتحاد کو مزید مضبوط کریں گے۔
امریکی صدر نے خط میں کہا کہ پائیدار زرعی ترقی، آبی انتظام اور سیلاب کے تباہ کن اثرات سے بحالی میں پاکستان کی معاونت جاری رکھیں گے، صحت عامہ کا تحفظ، معاشی ترقی اور سب کے لئے تعلیم مشترکہ وژن ہے جسے مل کر فروغ دیتے رہیں گے۔خط میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر انسانی حقوق کے تحفظ اور ترقی کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں، دونوں اقوام کے درمیان استوار مضبوط پارٹنرشپ کو تقویت دیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کو خط میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان استوار قریبی رشتے مزید مضبوط بنائیں گے۔
اس خط سے تحریک انصاف کی ان کوششوں کو سخت دھچکا لگا ہے جس میں وہ امریکہ سے آس لگائے بیٹھی تھی کہ وہ پاکستان میں دھاندلی کے ذریعے برسراقتدار آنے والی حکومت سے تعاون نہ کرے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر