بلوچستان سے سینیٹ کی تمام 11نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) بلوچستان سے سینیٹ کی تمام 11نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے،الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان سے سینیٹ کی 7 جنرل، 2 ٹیکنوکریٹ اور 2 خواتین کی نشستوں پر تمام امیدوار بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان سے سینیٹ کے امیدواروں کی کامیابی سے متعلق فارم 55 جاری کر دئیے۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق جنرل نشستوں پر بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے والوں میں سابق نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ، اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان، مسلم لیگ ن کے سید ال ناصر اور آغا شاہ زیب درانی شامل ہیں۔ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر جے یو آئی کے مولانا عبدالواسع اور پیپلز پارٹی کے بلال مندوخیل بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔

بلوچستان سے خواتین کی 2 نشستوں پر مسلم لیگ ن کی راحت جمالی اور پیپلز پارٹی کی حسنہ بی بی بلامقابلہ کامیاب ہوئی ہیں۔پیپلز پارٹی کے سردار عمر گورگیج، نیشنل پارٹی کے جان بلیدی اور جے یو آئی کے احمد خان بھی جنرل نشستوں پر بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے والوں میں شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق سینٹ کے 33 میں سے 20 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے،سینٹ کے 2 امیدوار مد مقابل امدواروں کے حق میں ریٹائر ہو گئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے پنجاب میں سینیٹ کی 7 جنرل سیٹوں پر بلا مقابلہ کامیاب ہونے والے امیدواروں کا اعلان کیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومتی اتحاد کے 5 جبکہ سنی اتحاد کونسل کے حمایت یافتہ 2 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔الیکشن کمیشن پنجاب نے سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں پر بلا مقابلہ منتخب ہونے والے امیدواروں کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق حکومتی اتحاد کے حمایت یافتہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، پرویز رشید، احد چیمہ، طلال چوہدری اور ناصر بٹ بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے حامد خان اور علامہ راجہ ناصرعباس بلا مقابلہ سینیٹر بن گئے تھے۔



  تازہ ترین   
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر