اسلام آباد(نیشنل ٹامز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی سٹی اسلام آباد اور ضلع اسلام آباد کی تنظیم کو براہ راست مرکزی تنظیم کے ماتحت کردیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی اسلام آباد سٹی اور ضلع کی تنظیم وفاقی دارالحکومت کے دائرے میں اپنی سرگرمیاں انجام دیں گی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے پی پی پی اسلام آباد سٹی اور ضلع کی تنظیم کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی سٹی اسلام آباد اور ضلع اسلام آباد کی تنظیم کو براہ راست مرکزی تنظیم کے ماتحت کردیا



