عالمی عدالت انصاف کا غزہ میں خوراک کی بلاتعطل فراہمی میں رکاوٹیں ختم کرنے کا حکم

کیلیفورنیا(نیشنل ٹائمز)عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو حکم دیا ہے کہ وہ ایسی تمام ضروری اور مؤثر کارروائی کرے جس سے فلسطینی عوام کو بنیادی خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اور قحط کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

غزہ میں خوراک کی کمی سے جاں بحق بچوں کی تعداد 27 ہوگئی، غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے قتل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مغازی کیمپ پر حملے میں مزید 8فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیل نے شام کے علاقے حلب پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری اور فوجی جاں بحق ہوگئے۔

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن کی فنڈ ریزنگ مہم کے دوران غزہ جنگ بندی کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔

ادھر اردن کے دارالحکومت میں مسلسل پانچویں رات مظاہرہ کیا گیا، اسرائیلی سفارت خانے کی طرف بڑھتے مظاہرین پر سکیورٹی فورسز نے لاٹھی چارج بھی کیا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 32 ہزار 500 سے تجاوز کر چکی ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر