وفاقی حکومت کا ججزکے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کااعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سے ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ عدلیہ کی آزادی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا،وفاقی حکومت نے ججز کے معاملے پر انکوائری کرانے کا اعلان،اسلام آباد میں اٹارنی جنرل انور منصور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ گزشتہ روز معاملے پر چیف جسٹس نے فل کورٹ میٹنگ کی، چیف جسٹس نے خواہش ظاہر کی معاملے پر وزیر اعظم سے بھی مشاورت کی جائے۔
چیف جسٹس نے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے خواہش کا اظہار کیا۔آج ہونے والی ملاقات میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ سمیت میں نے بطور وفاقی وزیر قانون اور اٹارنی جنرل نے شرکت کی ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی۔

ملاقات میں ججز کے خط والے معاملے سمیت ٹیکس اور دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔وزیراعظم نے واضح کیا کہ عدلیہ کی آزادی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا، اور یقین دہانی کروائی کہ اس معاملے کی چھان بین ہونی چاہیے۔

وزیراعظم کل وفاقی کابینہ کے سامنے اس معاملے کو رکھیں گے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں معاملے کی انکوائری کیلئے ٹی او آرز طے کئے جائیں گے۔معاملے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے اچھی ساکھ رکھنے والے ریٹائرڈججز کی سربراہی میں اس معاملے کی انکوائری کروائی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ آج وزیراعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے درمیان ملاقات میںمعاملے کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔
ججز کے خط والے معاملات کی سنجیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ وہ خود چیف جسٹس سے ملاقات کرینگے۔وزیراعظم نے کہا کہ ادار ہ جاتی مداخلت نہیں ہونی چاہئے اور حکومت اپنے فرائض سے غافل نہیں۔جو خط آیااس کی سوشل میڈیا پر بہت دھوم تھی۔ماضی میں بھی اس طرح کی آوازیں آتی رہی ہیں، وزیراعظم اور ان کا خاندان خود زیر عتاب رہا ہے، ایسا واقعہ ہے تو مستقبل میں اس کی روک تھام ہوگی۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر