وسطی کرم میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 4 مزدور جاں بحق ہوگئے

پشاور(نیشنل ٹائمز) وسطی کرم میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 4مزدور جاں بحق ہوگئے،ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود نے وسطی کرم کے دور دراز علاقہ ڈنڈ خوئیدادخیل میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکا ہوا اور کان بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افرادجن میں حکیم زادہ، بیٹا دانش خان اور بھائی شرین زادہ سمیت شاہ رخ خان جاں بحق ہوگئے جن کا تعلق سوات سے تھا۔
مقامی قبائل اور کان کے قریب مزدوروں نے کارروائی کرکے لاشوں کو نکال لیا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ واقعے کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں زردآلو میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے زوردار دھماکے کے بعد کان دھنسنے سے 20 کان کن پھنس گئے تھے جن میں سے بارہ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

چیف مائنز انسپکٹر کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران 12 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی تھیں جبکہ کوئلہ کان سے 8 کان کنوں کو زندہ نکالا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے فوری طور پر واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کی تھی، ساتھ ہی ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی بھی ہدایات جاری کی تھیں۔چیف مائنز انسپکٹر کا کہنا تھا کہ کوئلہ کان کوآپریشن مکمل ہونے کے بعدسیل کردیاگیا تھا۔ہرنائی میں کان حادثے پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی کوئلہ کان میں قیمتی جانوں کے نقصان پردکھ کااظہار کرتے ہوئے کان کنوں کی ریسکیو کی کوششوں کوتیزکرنے کی ہدایت کی تھی۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات انتہائی تکلیف دہ اور افسوس ناک ہیں، غم کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں،حکومت زخمیوں اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن ریلیف دے گی۔



  تازہ ترین   
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر