رمضان المبارک میں اچھی صحت کیلئے چند بہترین مشروبات

رمضان المبارک میں سحر و افطار کے دوران کھانے پینے کا انتخاب اہم ہوجاتا ہے، تقریباً 15 گھنٹے بغیر کھائے پیئے رہنے کے بعد بھی اگر ہم صحت مند غذا کا انتخاب نہ کریں تو جسم کی توانائی میں کمی ہوجاتی ہے۔دوسری جانب موسم گرما کی شدت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے اور رمضان المبارک میں روزے داروں کو بھی اس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔مگر سحر اور افطار کے وقت چند مشروبات کا استعمال آپ کو اس شدید گرمی سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق بہترین مشروبات کو افطار اور سحری میں استعمال کر کے بہترین فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں، ایسے ہی چند مشروبات کا ذکر درج ذیل کیا جارہا ہے۔

ناریل کا پانی
پانی کے بعد یہ سب سے قریبی قدرتی مشروب ہے جو جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔ یہ جسم کو تازہ دم کرتا ہے اور اس کا میٹھا ذائقہ زبان کا مزہ بھی دوبالا کرتا ہے۔ یہ شفاف سیال روزے کے طویل دورانیے کے بعد جسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔

لیموں پانی
یہ دنیا بھر کا مقبول ترین مشروب ہے جو کہ جسم کو توانائی سے بھرپور بنانے کے ساتھ ساتھ پیاس کو بھی مٹاتا ہے۔ یہ وٹامن سی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے جبکہ نظام ہاضمہ کو بھی بہتر کرتا ہے۔ اس مشروب کے استعمال سے جسم کی صفائی بھی ہوتی ہے جبکہ رمضان میں سینے میں جلن یا پیٹ پھولنے کی عام تکلیف کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

لسی
لسی کو تو گرمیوں کا ہی مشروب کہا جاتا ہے، دہی سے بننے والا یہ مشروب میٹھا یا نمکین ہوسکتا ہے، جو کہ نظام ہاضمہ کو بہتر کرنے کے ساتھ جسم کو توانائی سے بھی بھرپور بناتا ہے۔

گنے کا رس
یہ گرمی کی شدت بھگانے کے لیے بہترین مشروب ہے جو کہ انرجی ڈرنک کی طرح ہی کام کرتا ہے۔ ایک گلاس گنے کا ٹھنڈا رس روزے کے بعد جسم میں توانائی کی کمی کو دور کرتا ہے، اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہونے کی وجہ سے یہ جگر کو طاقت دیتا ہے جبکہ زہریلے مواد کو جسم سے باہر نکالتا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب
سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی پاک فوج کا ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت
بیوروکریٹس ہی اصل اور مستقل حکمران، کسی نے احتساب نہیں کیا: خواجہ آصف
صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس
دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، آسام، ناگالینڈ، منی پور میں بھی بھارت کا بائیکاٹ
تعمیراتی شعبے کی ترقی کیلئے ڈویلپمنٹ بورڈ اور الگ بینک بنانے کی تجویز
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر