اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی ہے، انہیں اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے درخواست دینا پڑے گی۔ شہزاد اکبر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست وفاقی کابینہ کے سامنے رکھی جائیگی، شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہونے کا معاملہ ختم ہو چکا، حکومت نے شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپنی اپیل واپس لے لی ہے جس کے بعد سپریم کورٹ نے کیس نمٹا دیا ہے۔
شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل، بیرون ملک جانے پر پابندی ہے، شہزاد اکبر



