ہر دہشتگرد کے خاتمے تک لڑیں گے، آرمی چیف کا غیر متزلزل عزم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان، اس کے عوام اور ان کے مہمانوں پر بری نظر ڈالنے والے ہر دہشتگرد کے خاتمے تک لڑیں گے۔

گزشتہ روز شانگلہ میں پیش آنے والے دہشتگردی کے افسوسناک واقعے کے تناظر میں آج وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا سکیورٹی اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں سرحدوں کے پار دہشتگردوں کے لئے دستیاب پناہ گاہوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا جبکہ شرکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے علاقائی نقطہ نظر کی ضرورت پر زور دیا۔اجلاس میں آرمی چیف نے ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے مسلح افواج کے عزم کا اعادہ کیا، آرمی چیف نے کہا کہ قوم نے پچھلی دو دہائیوں میں ثابت قدمی سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی ہے۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ قوم نے پاکستان کے مخالفین کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے، ہم آخری دہشتگرد کے خاتمے تک دہشتگردی کے خلاف لڑیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان، اس کے عوام اور ان کے مہمانوں پر بری نظر ڈالنے والے ہر دہشتگرد کے خاتمے تک لڑیں گے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں نے ایک بار پھر ریاست اور پاکستانی عوام کی ثابت قدمی اور حوصلے کو کم سمجھا ہے، ہم اپنی پوری طاقت سے آخری دم تک دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر