نادرا ڈیٹا چوری کا اسکینڈل، متعدد افسران معطل۔۔ چارج شیٹ جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) میں شہریوں کا ڈیٹا چوری ہونے کے معاملے پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی سفارش پرکارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نادرا میں ایک درجن کے قریب افسران کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ 8 سے زائد افسران کو معطل کرکے چارج شیٹ دے دی گئی۔ ترجمان نادرا نے ادارے میں جے آئی ٹی کی روشنی میں کارروائی کی تصدیق کردی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ادارے میں جے آئی ٹی سفارشات کی روشنی میں انضباطی کارروائی شروع کردی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ ڈیٹا پرائیویسی اور عدالتی نوعیت کی کارروائی کے باعث انفرادی نام جاری نہیں کرسکتے۔ خیال رہےکہ نادرا سے شہریوں کا ڈیٹا چوری ہونے کے بڑے اسکینڈل کی تحقیقات میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے 27 لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری ہونے کی تصدیق کی ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر