راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان سیاحتی بس سروس بحال، میٹرو بس سروس میں کھڑے ہو کر سفر کرنے پر پابندی

اسلام آ باد (ٹوڈے نیوز) راولپنڈی اوراسلام آباد کے درمیان چلنے والی ڈبل ڈیکرسیاحتی بس سروس بحال ہو گئی ہے۔ ڈبل ڈیکر بس سروس کورونا کے باعث سیاحتی مقامات کی بندش پر بند کردیا گیا تھا۔ ڈبل ڈیکر بس راولپنڈی کے علامہ اقبال پارک سے چلتی ہے اور سیاحوں کو اسلام آباد کے تفریحی مقامات کی سیر کراتی ہے۔ انتظامیہ کی طرف سیمیٹرو بس میں سفر کے لیے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں۔ میٹرو بس سروس میں کھڑے ہو کر سفر کرنے پر پابندی ہوگی۔ مسافر سیٹ پر بیٹھ کر سفر کرسکیں گے۔ مسافروں کے لیے دوران سفر ماسک پہنا لازمی ہوگا۔ ڈبل ڈیکر بس سروس پی ایچ اے اور ٹوارزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے اشتراک سے چلائی جا رہی ہے۔ سیاحتی بس کا روٹ فیصل مسجد، دامن کوہ، شکرپڑیاں، بلیو ایریا اور لوک ورثہ پر مشتمل ہے۔ سیاح پارلیمنٹ ہاس، سپریم کورٹ اور نیشنل میوزیم بھی دیکھ سکتے ہیں۔ بس میں 60 افراد سوار ہو سکتے ہیں۔ کم عمر بچوں اور خصوصی افراد کیلئے سفرمفت ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر