پشاور ہائیکورٹ کا اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو مخصوص نشستیں پر نو منتخب ارکان سے حلف لینے کا حکم

پشاور (نیشنل ٹائمز) پشاور ہائیکورٹ نے سپیکر صوبائی اسمبلی کو مخصوص نشستوں پر نومنتخب ارکان صوبائی اسمبلی سے حلف لینے کی ہدایت کردی۔درخواستیں پختونخوا اسمبلی میں نو منتخب پی پی پی، مسلم لیگ ن، جے یو آئی کی مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران نے دائر کی تھی ۔سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد پرمشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔

دونوں جانب سے مختلف دلائل پیش کیے گئے عدالت کی جانب سے بھی مختلف سوالات اٹھائے گئے۔دورانِ سماعت ایڈووکیٹ جنرل نے کہا ہم نے ان کے حلف سے انکار نہیں کیا ، عدالت نے پوچھا آپ کب اجلاس بلانے کی ریکوزیشن کر رہے ہیں؟ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا انہیں ابھی تک اس کی کوئی اطلاع نہیں ، 28 مارچ کو کے پی کابینہ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے ، شاید اس میں اسمبلی اجلاس سے متعلق کوئی فیصلہ ہو۔عدالت نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ 2 اپریل تک آپ اجلاس نہیں بلائیں گے۔ تاہم عدالت نے سماعت مکمل ہونے پر سپیکر صوبائی اسمبلی کو مخصوص نشستوں پر نومنتخب ارکان اسمبلی سے حلف لینے کی ہدایت کردی اور انہیں حکم دیا ہے کہ وہ درخواست گزاروں کا آنے والے سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی اجازت کے ساتھ ساتھ اسے اس عمل میں سہولت فراہم کرے ۔

دو رکنی بینچ نے 2 صفحات پر مشتمل مختصر فیصلہ جاری کیا جس میں قرار دیا گیا ہے کہ درخواست گزار کو بطور ممبر رجسٹرڈ کیا جائے اور ان سے حلف لیا جائے اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ یہ ان کا ایک آئینی حق ہے اور سپیکر اپنی یہ آئینی ذمہ داری پوری کرے۔مختصر فیصلہ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے تحریر کیا۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر