لاہور(نیشنل ٹائمز) امر یکی ریاست کیلی فورنیا اور پنجاب کو سسٹرسٹیٹ قرار دینے کا فیصلہ ‘ گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور کی اسمبلی گیلری میں موجود گی میں تمام جماعتوں کے پار لیمانی لیڈرز نے امر یکی ریاست کیلی فورنیا اور پنجاب کو سسٹرسٹیٹ قرار دینے کا بل کیلی فورنیا اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کر دیا ‘آئندہ ہفتے بل کی باقاعدہ منظوری دیدی جائے گی ۔۔ گور نر ہائوس لاہور سے جاری اعلامیہ کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے دورہ امر یکہ کے دوران کیلی فورنیا کے سپیکر اینتھنی رینڈن اور دیگر پار لیمانی جماعتوں کے لیڈر اور اراکین سمبلی سے ملاقاتیں کیں جن میں پاک امر یکہ تعلقات ‘امر یکی ریاست کیلی فورنیا اور پنجاب کو سسٹرسٹیٹ قراردینے ‘مسئلہ فلسطین اور کشمیر میں جاری مظالم سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی پاکستانی قونصل جنرل لاس اینجلس عبد الجبار اور ڈیموکرٹیک رکن آصف محمودسمیت دیگر بھی گورنر پنجاب کے ہمراہ تھے ۔اس موقعہ پر امر یکی ریاست کیلی فورنیا کی تما م جماعتوں کے پار لیمانی لیڈرز نے امر یکی ریاست کیلی فورنیا اور پنجاب کو سسٹرسٹیٹ قرار دینے کی حمایت کرتے ہوئے اس کی منظوری کیلئے بل بھی گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی اسمبلی گیلری میں موجودگی کے دوران ایوان میں پیش کر دیا ہے اور سپیکرکیلی فورنیا اسمبلی اور دیگر اراکین نے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کو بھر پور خوش آمدید کہا جبکہ یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ کیلی فورنیاحکومت پنجاب میںزراعت ‘ صحت‘یونیورسٹیز سمیت تعلیم کے دیگر شعبوں میں اصلاحات کیلئے تعاون کر ے گی اور گور نر پنجاب نے امر یکی ریاست کیلی فورنیا اور پنجاب کو سسٹرسٹیٹ قرار دینے کے فیصلے کو بھی زسراہا ہے ۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امر یکی ریاست کیلی فورنیا اور پنجاب کو سسٹرسٹیٹ قرار دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے اس سے دونوںایک دوسرے کی تجربات سے بھر پور فائد ہ حاصل کر یں گے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان سفارتی محاذ پر بھی کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے معاشی شعبے میں ہماری کامیابیوں اور امن کیلئے دنیا پاکستان کے کردار کو سراہا رہی ہے ۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ امر یکی ریاست کیلی فورنیا کے ممبران سمیت دیگر لوگوں سے ہونیوالی ملاقاتوں کے دوران میں نے انکو کشمیر اور فلسطین میں جاری مظالم کے حوالے سے بھی بتایا ہے اور ان پر زور دیا ہے کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کیلئے امر یکی حکومتی ‘سیاسی جماعتیں اور تنظیمیں حل کے لیے اپنا کردارادا کر یں تاکہ دنیا میں مکمل امن قائم ہوسکے ۔
امر یکی ریاست کیلی فورنیا اور پنجاب کو سسٹر سٹیٹ قرار دینے کا فیصلہ



