لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری ملازمین کیخلاف محکمانہ انکوائری منتقل کرنے سے متعلق قانونی نکتہ طے کردیا

لاہور(نیشنل ٹائمز) لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری ملازمین کیخلاف محکمانہ انکوائری منتقل کرنے سے متعلق قانونی نکتہ طے کردیا،انکوائری منتقلی میں ہائیکورٹ کو مداخلت کا اختیار نہیں۔تفصیلات کیمطابق لاہورہائیکورٹ کیجسٹس انوارحسین نے حامدحیات کی درخواست پرسرکاری ملازمین کیخلاف محکمانہ انکوائری منتقل کرنے سے متعلق قانونی نکتہ طے کردیا، جسٹس انوارحسین نے اپنے تحریری فیصلے میں لکھا کہ محکمانہ انکوائری کسی بھی ملازم کی نوکری کی شرائط وضوابط کاحصہ ہے، انکوائری آفیسر کی تقرری یاتبدیلی انکوائری کارروائی کی حصہ ہے، انکوائری منتقلی میں ہائیکورٹ کو مداخلت کا اختیار نہیں،جسٹس انوارحسین نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ ہائیکورٹ کو اختیار نہ ہونے بارے سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں، انکوائری آفیسرکی تقرری محکمانہ کارروائی کے دائرہ اختیار میں شامل ہے جبکہ انکوائری آفیسرکی تقرری یاتبدیلی کو الگ اقدامات تصورکرنادرست نہیں۔درخواستگزار نے محکمہ ایکسائز میں اپنے خلاف انکوائری کو چیلنج کیا تھا، درخواستگزار نے انکوائری دوسرے ریجن میں منتقلی کی استدعاکی تھی، جسٹس انوارحسین نے اپنے تحریری فیصلے میں لکھا کہ دوران انکوائری مجاز فورم پراعتراض اٹھانادرخواستگزار کا حق ہے، انکوائری دوسرے ریجن میں منتقلی کی درخواست ناقابل سماعت ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر