ڈینیل پرل کیس،سپریم کورٹ کا ملزمان کی شکایت پر سندھ حکومت کو نوٹس جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) سپریم کورٹ نے ڈینیل پرل کیس میں ملزمان کی شکایت پر سندھ حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔ سپریم کورٹ میں جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ڈینیل پرل قتل کیس کے ملزمان کی نظربندی کے کیس کی سماعت کی جس دوران ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سلمان ثاقب اور دیگر ملزمان نے مجھے شکایتی خط بھیجا ہے، ملزمان کا کہنا ہے انہیں اپارٹمنٹ میں طبی ودیگر سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں۔ ملزمان کے وکیل کی شکایت پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ملزمان کی شکایت پرسندھ حکومت کو نوٹس جاری کررہے ہیں۔ اس موقع پر سرکاری وکیل نے عمرشیخ کی بیوی اوربیٹے کے ساتھ دیگر رشتے داروں کی ملاقات کروانے کی یقین دہانی کرائی۔ بعد ازاں عدالت نے 3 ملزمان کی شکایت پرسندھ حکومت کو نوٹس جاری کردیا جب کہ عدالت نے وفاق کی اپیل پر بھی فریقین کو نوٹس جاری کردیے اور کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر