سپریم کورٹ کا خورشید شاہ کی دونوں بیگمات، بیٹے فرخ شاہ سمیت تمام ملزمان کو پیش ہونے کا حکم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز )سپریم کورٹ نے خورشید شاہ کی دونوں بیگمات، بیٹے فرخ شاہ، سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ سمیت تمام ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دیدیا ۔سپریم کورٹ میں رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ جسٹس سردار طارق نے ریمارکس دیے کہ بدقسمتی سے حکومتوں کے بدلنے سے نیب کے رویے میں بھی جھکا وآتا ہے، بہت سے مقدمات میں نیب نے اپیلیں تک دائر کرنے سے انکار کردیا، عام پٹواریوں کے مقدمات میں نیب اپیل کئے بغیر رکتا نہیں، آج بھی اپنوں کے مقدمات اینٹی کرپشن کو دیے جاتے ہیں، جو مخالف ہوتا ہے اسکو نیب میں پھنسا دیا جاتا ہے، نیب کی غیر جانبداری تو آپ اور ہم سب جانتے ہیں، نیب مقدمات میں ضمانت صرف ہارڈ شپ اصولوں پر ہی ہو سکتی ہے۔ وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ نیب نے اثاثوں کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار نہیں بتایا، خورشید شاہ پر کہیں بھی اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام نہیں۔ جسٹس سردار طارق نے کہا کہ حقائق سامنے آنے پر ٹرائل کورٹ خود بھی چارج فریم کرسکتی ہے۔ عدالت نے خورشید کے بیٹے فرخ شاہ اور اہلخانہ کے وکلا کے عدم حاضری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اگر نوٹس کے باوجود وکیل فاروق نائیک عدالت نہیں آتے تب بھی ہم کیس کو چلائیں گے، کیس میں اگر فریقین پیش نہیں ہوئے تو اپیلیں خارج کر دیں گے، جب نیب کو معلوم ہے کہ ملزمان تعاون نہیں کرتے تو ضمانت منسوخی کی درخواست کیوں دائر نہیں کرتے؟ جب ضمانتی عدالت میں پیش نہیں ہوتے تو ٹرائل کورٹ میں ابھی تک نیب نے 514 کی درخواست کیوں نہیں دی؟ ۔خورشید شاہ کے وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ خورشید شاہ کے مبینہ بینامی داروں کو ریفرنس میں شامل نہیں کیا گیا، ان کے خلاف 2012 میں نیب میں تحقیقات بند کر دی تھیں۔ سپریم کورٹ نے خورشید شاہ کی دونوں بیگمات، بیٹے فرخ شاہ، سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ سمیت تمام ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت (آج)جمعرات تک ملتوی کردی۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر