کورونا وباء میں علماء کرام ، منبر و محراب نے بہت مثبت کردار ادا کیا ہے،صدر مملکت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک بھر کے علماء و مشائخ نے کورونا کے حوالے سے صحت کے ماہرین اور کورونا ویکسین لگوانے کو درست قرار دیا ہے، کورونا وباء میں علماء کرام ، منبر و محراب نے بہت مثبت کردار ادا کیا ہے۔ بدھ کو کورونا ویکسین کے حوالے سے ملک بھر کے علماء و مشائخ کے مشاورتی اجلاس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباء کے دوران میڈیا، حکومت اور علماء کرام نے مل کر کام کیا ہے جس سے اس وباء کے پھیلائو میں کمی میں بہت فائدہ مند رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منبر و محراب عوام کی تدریس کیلئے اہمیت رکھتے ہیں اور معاشرے میں قابل ذکر کردار کا حامل ادارہ ہے جبکہ مشکل وقت میں علماء کرام کی جانب سے بہترین کردار ادا کیا گیا اور وباء کے حوالے سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے انتہائی مثبت انداز میں حکومت کا ساتھ دیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ وباء کے دوران صحت کی ضرورت احساس پروان چڑھا ہے اور عوام الناس کی صحت کی حفاظت بنیادی مقصد ہے۔صدر مملکت نے علماء و مشائخ اجلاس کے اعلامیہ پر کہا کہ تمام علماء نے اتفاق کیا ہے کہ صحت کے ماہرین کی رائے اور ویکسین لگوانا درست ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر