اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) تاجکستان کے صدر امام علی رحمان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر خسرو بختیار نے معزز مہمان کا نور خان ایئر بیس پر استقبال کیا۔ تاجک صدر پاکستان کا دورہ وزیرا عظم عمران خان کی دعوت پر کررہے ہیں،وزیر اعظم عمران خان اور تاجک صدر وفود کی سطح پر مذاکرات میں شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق تاجک صدر امام علی رحمان اپنے دورہ پاکستان کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھی ملاقات کریں گے۔




