اسپیکر افغان ویلوسی جرگہ میر رحمان رحمانی کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسپیکر افغان ویلوسی جرگہ میر رحمان رحمانی کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات۔دو طرفہ تعلقات ،افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ آپ کو ‏اقتصادی تعاون تنظیم کی پارلیمانی اسمبلی کی دوسری جنرل کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں ۔پاکستان ہمارا ہمسایہ اور اہم برادر ملک ہے۔دونوں ممالک یکساں تاریخی، مذہبی اور ثقافتی اقدار کی بنیاد پر ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں پاکستان اور افغانستان کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے پر عزم ہیں ۔دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی روابط کا فروغ، دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔ وزیر خارجہ نے افغان امن عمل میں پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کا حوالہ دیتے ہوئے، جامع مذاکرات کے ذریعے افغان مسئلے کے دیرپا سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا۔ الزام تراشیوں پر مبنی منفی بیانات، افغان امن عمل اور دو طرفہ تعلقات کو متاثر کر سکتے ہیں ۔ وزیر خارجہ افغان امن عمل سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنی کاوشیں بروئے کار لاتے رہیں گے ۔ وزیر خارجہ نے افغان مہاجرین کی باوقار اور جلد وطن واپسی کیلئے عالمی برادری کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ اسپیکر افغان ویلوسی جرگہ میر رحمان رحمانی نے افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کے مصالحانہ کردار کو سراہتے ہوئے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستان کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔



  تازہ ترین   
نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
فیلڈ مارشل سے سعودی وزیر ماحولیات کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
ایران نے امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا
مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17 ویں وزیراعظم منتخب
قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سانحہ پمز پر پارلیمانی کمیٹی بنانے کی قرارداد منظور
سی آئی اے چیف کا ماسکو کا دورہ، روس کو سنگین نتائج کی دھمکی
آبنائے ہرمز میں کویتی آئل ٹینکر السلام ٹو پر حملہ، عملہ محفوظ
ایرانی صدر کی اسلامی ممالک کے درمیان عدم جارحیت کے معاہدے کی تجویز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر