ایران نے امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا

تہران(نیشنل ٹائمز) ایران نے امریکی معاشی اقدامات کو ریاستی دہشتگردی، غیرقانونی اور قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اپنی اقتصادی مہم کو ایرانی عوام کے خلاف بے رحم ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی پابندیاں لاکھوں ایرانی شہریوں کی صحت اور روزگار کو سنگین خطرے میں ڈال رہی ہیں۔

وزارت خارجہ کے مطابق امریکی پابندیوں میں شمولیت کسی ریاست کی غیرقانونی مرضی دوسروں پر مسلط کرنے کے جرم میں شرکت کے مترادف ہوگی۔

ایرانی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا کہ امریکی پالیسیوں کے خلاف قانون کی عملداری برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکا کے اقتصادی اقدامات بین الاقوامی قانون اور انسانیت کے خلاف جرم کے مترادف ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے فوجی و اقتصادی حملوں کے خلاف ملکی دفاع کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی۔

ایران نے عالمی برادری سے امریکی پابندیوں پر عمل درآمد سے گریز کرنے پر بھی زور دیا۔ 



  تازہ ترین   
نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
فیلڈ مارشل سے سعودی وزیر ماحولیات کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
ایران نے امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا
مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17 ویں وزیراعظم منتخب
قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سانحہ پمز پر پارلیمانی کمیٹی بنانے کی قرارداد منظور
سی آئی اے چیف کا ماسکو کا دورہ، روس کو سنگین نتائج کی دھمکی
آبنائے ہرمز میں کویتی آئل ٹینکر السلام ٹو پر حملہ، عملہ محفوظ
ایرانی صدر کی اسلامی ممالک کے درمیان عدم جارحیت کے معاہدے کی تجویز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر