حقیقی عوامی خدمت کیلئے بزدار حکومت نے “خدمت آپکی دہلیز پر” پروگرام شروع کیا، فردوس عاشق اعوان

لاہور(نیشنل ٹائمز ) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں بنیادی عوامی سہولیات کی بہتر فراہمی کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بروقت اور حقیقی عوامی خدمت کیلئے پرعزم بزدار حکومت نے “خدمت آپکی دہلیز پر” پروگرام کا آغاز کردیا ہے، پروگرام کے تحت میونسپل سروسز، شجرکاری، صفائی، نکاسی و فراہمی آب پر خصوصی توجہ دی جائیگی، سرکاری محکموں کو خصوصی ٹاسک دئیے جائینگے۔ فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ آن لائن سسٹم کے ذریعے عوام سے فیڈ بیک لیا جائے گا، بزدار حکومت کی جانب سے خدمت آپکی دہلیز پر ایپ متعارف کرائی گئی ہے، عوامی آرا سے گورننس اور سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر