وزیراعظم کی دعوت پر تاجکستان کے صدر 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر تاجکستان کے صدر بدھ کو 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، دورے کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ تاجکستان کے صدر (آج) بدھ کو 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، وزیراعظم کی دعوت پرتاجک صدر امام علی رحمان 2 اور 3جون کو دورہ کریں گے، ان کے ہمراہ ایک اعلی سطح کا وفد بھی آئے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اور تاجک صدروفودکی سطح پربات چیت کریں گے ، جس میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، تعلیم،علاقائی رابطوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔ ترجمان نے بتایا کہ دورے کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے جبکہ تاجک صدر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھی ملاقات کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان،تاجکستان کے مشترکہ عقیدے، مشترکہ تاریخ پرقریبی برادرانہ تعلقات ہیں، وسط ایشیاسے قریبی تعلقات ،بہترتعاون کیلئے تاجکستان اہم ملک ہے، تاجکستان کے صدر 1994 سے اب تک 7بار پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر