پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش اور آندھی سے تباہی، 16افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

لاہور (نیشنل ٹائمز ) لاہورسمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش اور آندھی سے پیش آنے والے حادثات میں16 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ اوکاڑہ میں چھت گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوئے۔ مرنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ ساہیوال میں چھتیں گرنیاور آگ لگنے کے واقعات میں 3افراد جاں بحق جبکہ 12زخمی ہوگئے ہیں۔ 48جی ڈی اور 88 آر میں گھروں کی چھتیں طوفان کے باعث گرگئیں۔ اوکاڑہ اورطارق آباد میں شدید آندھی اور طوفانی بارش سے چھت گر گئی۔ اوکاڑہ میں چھت گرنے سے6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور3بچے شامل ہیں۔ پنڈی بھٹیاں میں آندھی کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق اور 6افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ لاہور میں تیز ہواں کے باعث چند مقامات پر بجلی کی تاریں ٹوٹ گئی تھیں جس سے بجلی کی فراہمی میں تعطل پیدا ہوا۔ لیسکو کے50 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے تھے۔ اعوان ٹاون، سبزہ زار، امام یہ کالونی اور شاہدرہ میں بجلی بحالی کا کام تاحال جاری ہے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بارشوں کے باعث ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کے لیے ادار ے الرٹ رہیں۔ انہوں نے انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور متعلقہ اداروں کو ہمہ وقت چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔ صورتحال کی تسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ کی جائے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے پر فوری امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔ عثمان بزدار نے کہا کہ امدادی کاموں میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر