دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی، بلوچستان کے امن اور ترقی کو سبوتاژ نہیں کرنے دیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان کی بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی، بلوچستان کے امن اور ترقی کو سبوتاژ نہیں کرنے دیا جائے گا۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی جس میں 4 جوان شہیداور 8زخمی ہوئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ شہدا کے خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں اور ان کی دعائیں اور ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف ہماری جنگ جاری رہے گی اور انہیں بلوچستان میں امن و ترقی کو سبوتاژ کرنےکی اجازت نہیں دیں گے۔ قبل ازیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کوئٹہ اور تربت میں ایف سی کے دستوں پر حملے کئے گئے ۔ دہشت گردوں پیر اسماعیل زیارت میں ایف سی کی پوسٹ کو نشانہ بنایا ، ایف سی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 سے 5 دہشت گردہلاک جبکہ 7 ، 8 زخمی ہوئے جبکہ ایف سی کے 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا اور 6 زخمی ہوئے۔ دوسرے واقعہ میں دہشت گردوں نے تربت میں ایف سی کی گاڑی کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا جس میں ایف سی کے 2 جوان زخمی ہوئے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر