بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا، کویت نے دس سال بعد پاکستان کیلئے ورک ویزا کا اجراءشروع کر دیا ہے،چوہدری فواد حسین

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کویت نے دس سال بعد پاکستان کیلئے ورک ویزا کا اجراءشروع کر دیا ہے، کورونا فرنٹ پر پاکستان کی ریکوری نے دنیا کو حیران کر دیا ہے، بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اچھی خبروں کا سلسلہ جاری ہے، کویت نے دس سال بعد پاکستان کیلئے ورک ویزا کا اجراءشروع کر دیا ہے، کورونا فرنٹ پر پاکستان کی ریکوری نے دنیا کو حیران کر دیا ہے، بھارت سمیت خطے کے کئی ممالک اس موذی مرض سے نبرد آزما ہیں، کراچی کے علاوہ پورے ملک میں کورونا کی شرح 4 فیصد سے بھی کم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا، مہنگائی میں اضافہ تو ہوا ہے لیکن قوت خرید میں اضافہ بھی اسی شرح سے ہو رہا ہے جو خوش آئند ہے۔ امید ہے اگلے دو سالوں میں عمران خان کی قیادت میں ملک منزل کے قریب ہوگا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر