اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار زاہد محمود راجہ نے قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہاظہار رائے کی آڑ میں قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال نہ کیا جائے۔ قومی سلامتی کے اداروں کو کمزور بنانے کی کوششوں کی بھی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔کسی فرد کی حق تلفی ہوئی ہے تو اسے قانون سے رجوع کرنا چاہیے۔
صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار زاہد محمود راجہ کی قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت



