حکومتی روش نہ بدلی تو لاکھوں لوگ لے کر اسلام آباد جائیں گے، سراج الحق

پشاور(نیشنل ٹائمز ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے  کہ  حکومت نے اپنی روش نہ بدلی اور عوام کے ایشوز کو حل نہ کیا تو لاکھوں لوگوں کے ہمراہ اسلام آباد میں پڑا  ڈالیں گے۔ پشاور میں لبیک القدس ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ  فلسطینیوں اور کشمیریوں کو بھارت اور اسرائیل کے مظالم سے آزاد کروانے کا وقت آگیا۔ دنیا کے پونے دوارب مسلمان بے تاب ہیں۔ اسلامی حکمران غیرت ایمانی کا مظاہرہ کریں اور اپنے عوام کی آواز سنیں۔ امریکا اور عالمی طاقتوں کی طرف دیکھنے کی ضرورت نہیں۔  افغان عوام کو یقین دلاتے ہیں پاکستانی سرزمین کا ایک ٹکڑا بھی امریکیوں کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔ اگر ایسا ہوا تو عوام کا ہاتھ ہوگا اور حکمرانوں کا گریبان۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف دور سے لے کر اب تک پاکستانی سرزمین کو امریکا کے حوالے کرنے کے جتنے معاہدے ہوئے ہیں وہ پارلیمنٹ میں لائے جائیں۔ اسٹیبلشمنٹ اگر چاہتی ہے کہ عوام ان پر تنقید نہ کریں تو انہیں بھی اپنی ذمہ داری سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے۔ اس وقت بھی وہ ااہل حکمرانوں کو وفاق اور صوبوں میں چلا رہی ہے۔ پچھلی حکومتیں بھی اسٹیبلشمنٹ کی آشیرباد سے بنیں اور رخصت ہوئیں۔ حکومت چلانے کا کام سیاستدانوں پر چھوڑنا چاہیے، عوام خود ان کا احتساب کریں گے۔حکومت نے اپنی روش نہ بدلی اور عوام کے ایشوز کو حل نہ کیا تو لاکھوں لوگوں کے ہمراہ اسلام آباد میں پڑا  ڈالیں گے۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر