پی ڈی ایم کی فیملی لمیٹڈ سیاست آخری سانسیں لے رہی ہے،فردوس عاشق اعوان

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات  فردوس عاشق اعوان نے کہا  ہے کہ وزیر اعظم کی قیادت میں معیشت کی بحالی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں، پی ڈی ایم ٹولے کی فیملی لمیٹڈ سیاست آخری سانسیں لے رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں    فردوس عاشق اعوان نے    کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں معیشت کی بحالی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن خصوصا کرپٹ پی ڈی ایم ٹولے کی مفاد پرستی پر مبنی فیملی لمیٹڈ سیاست آخری سانسیں لے رہی ہے، عوام کی طاقت سے اپوزیشن کا ہر منفی پروپیگنڈہ زائل کرتے ہوئے ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ملکی معیشت کی بہتری پر بھی لغو پروپیگنڈہ سمجھ سے باہر ہے، ملکی معیشت کی تباہی کی سب سے بڑی ذمہ دار مسلم لیگ ن خود ہے۔ معاون خصوصی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کا معیشت کی بہتری کو منفی رنگ دینا بے شرمی کی انتہا ہے، معاشی حالات میں بہتری پر پرچی شہزادے کی میں نہ مانوں کی گردان خود کو دھوکا دینے کے مترادف ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر