31مئی 2021ءپی ایچ اے کاصبح فجر کے بعد رات 9 بجے تک لاہور کے پارک کھولنے کا فیصلہ

لاہور(نیشنل ٹائمز) پی ایچ اے ہیڈکواٹر میں شہریوں کیلئے پارک کھولنے کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کی۔ اجلاس میں پروجیکٹ ڈائریکٹرز، ہارٹی کلچر ڈائریکٹر ز، ڈائریکٹر ہیڈکواٹر، ڈائریکٹر فنانس، ترجمان پی ایچ اے سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مشاورت کے بعد شہریوں کیلئے ایس او پیز کے تحت آج سے پارک کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کیلئے صبح فجرکے بعد سے رات 9 بجے تک ایس اوپیز کے ساتھ شہر کے پارک کھول دیئے ہیں۔ پارکوں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیلئے ڈائریکٹرز ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ پارکوں میں بچوں کے کھلنے کی جگہ پر حکومتی ایس اوپیز کے تحت 50 فیصد بچے جھولوں میں بیٹھائے جائیں۔ ماسک کے بغیر شہریوں کی پارکوں میں انٹری بند ہوگی۔پارکوں میں کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد کیلئے پی ایچ اے انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کریگی۔ اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ پارکوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے انتظامیہ کے ساتھ تعاؤن کریں۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر