تیل کی قیمتوں میں اضافہ وزیراعظم اور اوگرہ کی ملی بھگت ہے، فیصل کریم کنڈی کا الزام

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کا پٹرول کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ پر اہم بیان آگیا۔ان کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ وزیراعظم اور اوگرہ کی ملی بھگت ہے۔ملک چلانا اس نااہل اور نالائق ٹولے کے بس کی بات نہیں۔گزشتہ دو ماہ میں تیل کی قیمتوں میں 16 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم کو غلط معاشی اشاریے بتائے جاتے ہیں۔پیٹرول کی قیمتوں متعلق وزیر اعظم کے ماضی کے بیانات موجود ہیں۔ اب حکومت بتائے پیٹرول کی مد میں پیسے کیا وزیراعظم کے جیب میں جا رہے؟ اوگرہ حکومت کی ایما پر ہی اضافے کی سمری بھیجتا ہے۔ پہلے کہتے تھے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا مطلب ملک کا وزیراعظم چور ہے۔ اب ایک سال میں تیل کی قیمتوں میں 6 بار اضافہ کیا گیا ہے۔پیپلز پارٹی کے دور میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 120 ڈالر تھی۔ پیپلز پارٹی کے دور میں ملک میں تیل کی قیمت 63 روپے لیٹر تھی۔آج عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 60 ڈالر فی بیرل ہے۔ لیکن تباہی سرکار ہر پاکستانی کو پیٹرول 112 روپے فی لیٹر بیچ رہی۔آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر ہر روز ایک منی بجٹ پیش کیا جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور 28 میں پولنگ کا آغاز
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر