پیدائشی اضافی وزن ذیابطیس2 کا سبب بن سکتا ہے

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2.5 کلو یا اس سے زیادہ وزن کے ساتھ پیدا ہونے والے بچوں میں بڑی عمر تک پہنچ کر ذیابطیس ٹائپ 2 کا شکار ہونے کے خدشات میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔طبی ماہرین کے مطابق بلوغت کے زمانے میں ہونے والی ذیابطیس کی قسم 2 کا براہ راست تعلق پیدائشی اضافی وزن سے ہے، نوزائیدہ بچوں میں انسولین بنانے اور اس کی سرکولیشن کی سطح کم ہونے کے سبب یا ’ آئی جی ایف -1‘ ہارمون کی کمی کے سبب موٹاپا پایا جاتا ہے، یہ ہارمون انسولین کے مترادف ہے جس کی کمی کے سبب بچوں کی نشونما، طاقت اور میٹا بالزم کا نظام متاثر ہوتا ہے ۔برطانیہ میں 4 سال پر محیط 112,736 خواتین اور 68,354 مرد رضاکاروں پر تحقیق کی گئی جن کی عمریں37 سے 73 کے درمیان تھیں۔تحقیق کے دوران ان رضاکاروں کے کھانے پینے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور وزن، عمر اور قد کی پیمائش کی گئی جبکہ اس دوران ان کے پیشاب، خون، لعاب اور جِلد کے مختلف ٹیسٹ سیمپل بھی لیے گئے۔تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن رضاکاروں کا پیدائشی وزن زیادہ تھا اور چھوٹی عمر میں اُن میں آئی جی ایف-1 ہارمون کی بھی کمی دیکھنے میں آئی تھی ان میں بڑی عمر تک پہنچ کر ذیابطیس کے خدشات میں اضافہ ہو چکا تھا، یہ رضاکار ذیابطیس ٹائپ 2 کا شکار ہو چکے تھے۔تحقیق کے مطابق جن رضاکاروں کا پیدائشی وزن نارمل، آئی جی ایف -1 ہارمون متوازن تھا اُن رضاکاروں میں ذیابطیس 1 اور ٹائپ 2 کے خدشات میں واضح کمی دیکھنے میں آئی تھی۔طبی ماہرین کے مطابق دوران بلوغت یا بڑی عمر کے افراد میں ذیابطیس کے خدشات کو اُن کی چھوٹی عمر کے دوران ہی بڑھے ہوئے وزن کے سبب جانچا جا سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ
سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب، وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کئے جانے کا امکان
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے 5 حلقوں پر نتائج روک دیئے، دوبارہ پولنگ کا حکم
شہباز شریف سے زرعی شعبے کے سٹیک ہولڈرز کی ملاقات، بجٹ پر مشاورت کی گئی
ملک بھر کیلئے بجلی ایک روپے 98 پیسے فی یونٹ سستی، نوٹیفکیشن جاری
امریکا سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں: ایران
وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا اعلان آج وزارت خزانہ کرے گی
پاکستان نے افغانستان سے دہشتگردوں کے حملے عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیدیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر